Brailvi Books

ابو جہل کی موت
1 - 26
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
ابو جہل کی موت (1)
شیطٰن لاکھ سستی دلائے یہ بیان(26 صَفْحات)مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ آپ اپنے دل میں مَدَنی انقلاب برپا ہوتا محسوس فرمائیں گے۔
دُرُود شریف لکھنے والے کی مغفرت ہوگئی
	 حضرتِ سیِّدُناسفیان بن عُیَیْنَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :میرا ایک اسلامی بھائی تھا ، مرنے کے بعد اسے خواب میں دیکھ کر پوچھا:مَافَعَلَ اﷲُبِک؟یعنی اللہ تَعَالٰی نے آپ کے ساتھ کیامُعامَلہ فرمایا؟جواب دیا: اللہ تَعَالٰی نے مجھے بخش دیا۔ میں نے پوچھا:کس عمل کے سبب؟کہنے لگا:میں حدیث لکھتا تھا جب بھیشاہِ خیرُالْاَنام عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ السّٰلام کاذِکر ِخیر آتامیں ثواب کی نیّت سے’’ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ‘‘لکھتا،اسی عمل کی بَرَکت سے میری مغفِرت ہوگئی۔	(اَلْقَوْلُ الْبَدِ یع ص۴۶۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -  ….یہ بیان امیر اہلسنت نے تبلیغ قراٰن وسنت کی عا لمگیرغیر سیاسی تحریک دعوت اسلامیکے تین روزہ اجتماع (۵،۶،۷ رجب المرجب  ۱۴۲۰؁ ھ بروز اتوار مدینۃالاولیاء ملتان)میں فرمایا ۔ ضروری ترمیم کے ساتھ تحریراً حاضر خدمت ہے ۔ مجلسِ مکتبۃُ المدینہ